×
Home
About
Columns
Books
Gallery
Contact
Matloob
Warraich
Journalist
Matloob
Warraich
Author
Matloob
Warraich
Party Chairman
قوم کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس مبارک
Dated: 25-Dec-2012
مطلوب احمد وڑائچ matloobwarraich@yahoo.com مجھے یاد ہے کہ بچپن میں اپنے مذہبی تہواروں عیدین اور میلادالنبیؐ کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے تہوار اپنے تہواروں کی طرح جوش و خروش کے ساتھ تو نہیں لیکن منایا ضرور کرتا تھے۔ جس میں دیوالی،بیساکھی اور ہولی کے ساتھ ساتھ کرسمس بھی شامل ہوا کرتی تھی۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ غیر مسلم اقلیتیں بھی ہمارے تہواروں میں شرکت کرتیں۔ رمضان المبارک کا احترام کرتے اور عیدین پر مبارکبادیں دیا کرتے تھے۔ اس طرح کے رابطوں، ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاںشیئر کرنے سے تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی اور یکجہتی کا اظہار ہوتا تھا۔ پھر ایسا بھی ہوا کہ اقلیتوں کو گاہے بگاہے عدم تحفظ کا احساس ہونے لگا۔ ان کے حوالے سے اگر کہیں زبان درازی ہوئی تو اس کے پیچھے شرپسندانہ سوچ تھی جس کے پروردہ چند فرقہ پرست تھے۔ مسلمان پوری تاریخ میں بطور قوم اقلیتوں کے محافظ تو رہے ہیں ان کے خلاف معاندانہ رویہ کبھی نہیں اپنایا گیا یہی کچھ پاکستان میںبھی ہوتاہے۔اقلیتوں کو پریشان اس لیے نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمان فرقوں اور مسلکوں میں بٹ کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں مندروں، گردواروں اور گرجا گھروں کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جاتا جتنا مساجد اور نمازیوں کو پہنچایا جاتا ہے۔ میں پاکستانیوں کو بلاامتیاز ان کے مذہب اور مسلک کے ایک قوم سمجھتا ہوں۔ ہمارے مفادات اور مسائل یکساں ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وطن عزیز میں آج بھی مذاہبی ہم آہنگی اور یکجہتی موجود ہے لیکن افسوس بھی ہے جو بھی وجوہات ہوں سیاسی،سماجی یا کوئی بھی، چند ہندو خاندان بھارت ہجرت کر گئے جس سے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر ملتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ان خاندانوں کو بھارت میں پناہ مل گئی باقی لوگ کہاں جائیں۔ مذہبی ہم آہنگی عوامی سطح پر پائی جاتی اور اس کی پذیرائی بھی ہوتی ہے بدنامی کا باعث کچھ شدت پسند بنتے ہیں جن کی تعداد آٹے میں نمک سے بھی کم ہے۔ اس کی دستبرد سے اقلیتوں سے زیادہ اکثریت متاثر ہوتی ہے۔ یہ گمراہ لوگ خود کو عقل کل اور اسلام کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں۔ جو خود کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کے بجائے اسلام کو اپنی سوچ کے مطابق بدلنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقابلہ صرف اور صرف قوم متحد ہو کر ہی کر سکتی ہے۔ حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کواقلیتوں کے لیے محفوظ ترین ملک قرار دیا تھا۔ ہاں وہ اپنے مذہبی عقائد پر پوری آزادی کے ساتھ کاربند رہ سکتے ہیں۔ آج پاکستان میں دوہری خوشی منائی جارہی ہے۔ پاکستانی قوم اپنے محسن اور پاکستان کے خالق قائداعظم محمد علی جنا ح کا یومِ ولادت بنا رہی ہے تو کرسچین کرسمس بنا رہے ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں کے لیے بھی اتنے ہی قابلِ احترام ہیں جتنے خود عیسائیت کے لیے۔ ایک مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء و رسول کو برحق نہیں سمجھ لیتا۔ دیگر مذاہب کے رہبروں وپیشوائوں پر ایمان لانا ضروری نہیں تاہم ان کا احترام کا درس ہمیں ہمارے دین نے دیا ہے وہ ہمیں وسیع سطح پر دکھائی بھی دیتا ہے۔آج کا دن ہم سب پاکستانیوں کے لیے مبارک ہے۔ یومِ قائداعظم ہے اور کرسمس بھی ہے۔ اس موقع پر ہم اپنے کرسچین بھائیوں اور ہر پاکستانی کو مبارک دیتے اور ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ تاہم ہم جن حالات میں یہ دن منا رہے ہیں ان کو قابلِ رشک تو کیا اطمینان بخش بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دہشتگردوں نے پورے ملک میں بارود کی بو پھیلا دی ہے اوپر سے انداز حکمرانی بھی عوام کی جان کو آ گئی ہوئی ہے۔آج کا دن حکمرانوں سمیت پوری قوم کے لیے خوداحتسابی کامتقاضی ہے۔ خصوصی طور پر حکمرانوں کو بے نظمی کی فضا کے خاتمے کی کوشش کریں۔ قوم کی صحیح سمت رہنمائی کرنے کے لیے پہلے اپنی سمت درست کریں۔ بیوروکریسی کو بھی اپنے انداز بدلنا ہوں گے۔ قائداعظم نے حکمرانوں اور بیوروکریسی کو فرائض کی ادائیگی کے لیے قانون کے مقررکردہ دائرے میں رہنے کی تلقین کی ہے۔ دونوں کے لیے ریاستی مفاد کو اولین ترجیح قرار دیاگیا ہے۔ سرکاری ملازم سیاستدانوں اور حکومت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔آج ہمیں بہت کچھ قائداعظم کے فکروفلسفے اور ان کے دیئے گئے درس کے برعکس نظر آتا ہے جو ہمارے مسائل کی جڑ ہے۔ ہم قائد کی تعلیمات کو اپنا کر ان کے احکامات اور ہدایات کو حرزِ جاں بنا کر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آج یومِ قائداعظم ہم سے یہی تقاضا کرتا ہے۔
Column Name
Search
Select Year
2026
2025
2024
2023
2022
2021
2020
2019
2018
2017
2016
2015
2014
2013
2012
2011
Select Month
January
February
March
April
May
June
July
August
September
October
November
December
Search
Next
Home
Back
Copyright 2025 All Right Reserved By IRSHADCOMTECH --
Build Your Website withus