×
Home
About
Columns
Books
Gallery
Contact
Matloob
Warraich
Journalist
Matloob
Warraich
Author
Matloob
Warraich
Party Chairman
کیا الطاف بھائی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے؟
Dated: 13-Jul-2013
مطلوب احمد وڑائچ matloobwarraich@yahoo.com توقیر صادق کو بالآخر پاکستان واپس آنا پڑا۔ اوگرا کی سربراہی کے حوالے سے تجربے او رنہ صرف خصوصی بلکہ عام تعلیم سے بھی کورے توقیر صادق پر 84ارب روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے۔ اب تک بات 84ارب روپے کی ہو رہی تھی۔ حقائق سامنے آئیں گے تو ایک سو ارب سے زیادہ کی لوٹ مار ثابت ہو گی۔ ایک سو ارب روپے صرف ایک شخص ہی ہضم نہیں کر گیا۔ دس ہی دن میں سترہ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد اس کی سلیکشن کرنے والے اوگرا کی سربراہی کے آخری دن تک اس کی کمائی میں حصہ دار اور اسے وارنٹ گرفتاری اور نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود فرار کرنے والے سب گرفت میں آئیں گے۔ جس میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم ،رحمن ملک ،ملک ریاض ،سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی وراجہ پرویز اشرف اور باثوق ذرائع کے مطابق خود صدر مملکت کا دامن بھی نہ بچ سکے گا۔ گذشتہ انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کا سندھ کے سوا پورے ملک سے صفایا ہو گیا۔ اب اس کی پوری قیادت کرپٹ قرار پائے گی اور توقع کی جانی چاہیے کہ لوٹ مار کرنے والا ہر کردار جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ توقیر صادق کا ہتھکڑیوں میں پاکستان چلے آنا معمول ہے نہ معمول کی کارروائی۔ پیپلزپارٹی ابھی مکمل طور پر اقتدار سے محروم نہیں ہوئی۔ ایوانِ صدر میں پیپلزپارٹی کے ماضی اور مستقبل کے ڈیفیکٹو چیئرمین موجود ہیں۔ حکومت میں رہنے والوں کے تعلقات امارات جیسے ممالک کے ساتھ راتوں رات ختم نہیں ہوتے اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے تو کاروبار اور جائیدادیں بھی ابوظہبی اور دبئی میں ہیں۔ عرب حکمران پاکستان جیسے ممالک کے حکمرانوں کو خاطر میں نہیں لاتے وہ اپنے مفادات کے زیادہ نگہبان ہیں۔ البتہ وہ ہر ملک کے حکمرانوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ توقیر صادق کو امارات میں پناہ تو سابق حکومتی پارٹی کے ایما پر دی گئی تھی۔ لیکن اس کی پاکستان کو حوالگی موجودہ حکمرانوں کے مطالبے پر ہوئی نہ عدالتوں کی ہدایت پر۔ اس میں عالمی قوتوں کا انٹرسٹ شامل ہے۔ گذشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان آئے تھے ان کے دورے کو 2014ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے تناظر میں دیکھا گیا حالانکہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے کیس اور متوقع گرفتاری کے حوالے سے معاملات پر گفتگو کے لیے آئے تھے۔ اسی دورے کے دوران توقیر صادق کی پاکستان حوالگی کا معاہدہ ہوا بدلے میں عمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کو برطانیہ کے حوالے کرنا ہے۔ یہ دو قاتل اب تک ایجنسیوں کی حراست میں تھے یہ وہی لوگ ہیں جن کو عمران فاروق کے قتل کے بعد مُدّا غائب کرنے کے لیے مبینہ قاتلوں کو ملائیشیا سے سری لنکا بھجوا دیا گیا۔ جہاں ان کا فون ٹیپ ہوا۔ جب ان کی زبان کھلنے کا خدشہ محسوس ہوا تو انہیں پاکستان جانے کو کہا گیا۔ یہ دونوں نوجوان حکم کے غلام کراچی چلے آئے جہاں ایئرپورٹ سے ریسو کرکے انہیں ٹھکانے لگانے کا پروگرام تھا اس کی بھنک پڑنے پر وزیرداخلہ رحمن ملک نے رینجرز کو ساتھ لیا اور جہاز کے لینڈ کرتے ہی جہاز میں ان دونوں کو حراست میں لے لیا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک ان کے ذریعے متحدہ کو بلیک میل کرتے رہے۔ متحدہ جب بھی ناراض ہوئی پی پی حکومت نے رحمن ملک کے ذریعے اسے منا لیا۔ ہماری پولیس کی طرح برطانوی پولیس ملزم کو تشدد کرکے اعتراف نہیں کراتی، وہ نفسیات اور اعصاب پر وار کرتی ہے۔ ہمارے ہاں تشدد کے ذریعے ملزم ناکردہ گناہ بھی قبول کر لیتا ہے۔مغرب میں ملزم مجبور ہو کر خود اعتراف جرم کرلیتا ہے۔ الطاف حسین کو حراست میں لیا گیا نہ ذہنی دبائو کا شکار کیا گیا لیکن ان کے اعصاب پر برطانوی پولیس سوار ہوئی تو الطاف حسین چلّا اٹھے کہ مجھے عمران فاروق کے قتل میں ملوث کیا جا رہا ہے ۔ میری مصدقہ اطلاع کے مطابق برطانوی پولیس کو عمران فاروق کے قاتلوں کا پتہ تھالیکن وہ قاتلوں کے پشت پناہ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ۔ اسے برطانیہ میں وی آئی پی پروٹوکول بھی دیا گیا لیکن جب لندن اور خاص کر جنوبی افریقہ کو بھی کراچی بنانے کی کوشش کی گئی تو برطانوی پولیس سرگرم ہو گئی۔ اس نے ثبوت منظرعام پر لانے تھے سو لا رہی ہے۔ پاکستان میں موجودہ مبینہ قاتل برطانیہ کے حوالے ہوئے تو بہت کچھ کراچی کے مہمان کی توقعات کے برعکس ہے۔ بالفرض وہ قتل کیس سے بچ نکلتے ہیں تو منی لانڈرنگ کے ناقابلِ تردید ثبوت سکاٹ لینڈ کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق متحدہ کے قائد کے گرد گھیرا تنک ہو چکا ہے۔ اسی سبب وہ میزبان ملک کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ یہ برطانوی پولیس کی ساکھ کا معاملہ بھی ہے۔ اس نے اپنی تاریخ میں ہر کیس حل کیا ہے۔ عمران فاروق کے قتل کو ادھورا چھوڑ کر اور معمہ قراردے کر وہ پوری دنیا میں بدنامی مول لینے کی پوزیشن میں نہیں۔ متحدہ کا جن پاکستان میں اور اس کی جان لندن میں ہے اس پر ہاتھ پڑا تو کراچی ایک بار پھر طوفانوں اور بگولوں کی زد میں ہوگا لیکن جلد ہی متحدہ اپنے قائد کے بغیر بکھر کر رہ جائے گی۔ نئی حکومت کو بھی اسی دن کا انتظار ہے۔ کراچی میں خونریزی کا یہ آخری فیز ہو گا اور پہلے کے تمام فیزوں سے خدانخواستہ بڑھ کر لیکن اس کے بعد کراچی کی روشنیاں اور رونقیں ہمیشہ کے لیے لوٹ آئیں گی۔گذشتہ روز مشہور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کی سرگرمیوں کے متعلق ایک ڈاکومنٹری فلم چلائی ہے۔ برٹش اور یورپین میڈیا کا اس طرح جارحانہ انداز پہلے کبھی دیکھنے میں نہ آیا تھا ۔ دراصل برطانیہ نے الطاف حسین کو اپنے مقاصد کے لیے ’’ٹِشو پیپر ‘‘ کی طرح استعمال کرکے پھینکنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ آنے کے بعد امریکہ ،کینیڈا اور یورپ سمیت متعدد ممالک میں متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے زیرانتظام چلنے والے فلاحی و خیراتی اداروں کا کریک ڈائون شروع ہو چکا ہے۔اور موسم کا حال بدلتے دیکھ کر پاکستان میڈیا کے منہ زبان اور ہاتھ میں قلم واپس آ گئی ہے۔کل تک جو پاکستانی میڈیا نامعلوم، انتہائی اہم شخصیت جیسے القاب استعمال کرتا تھا آج اسی میڈیا کو پَر لگ گئے ہیں اور ہر دانشور، صحافی، اینکرایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنی قابلیت کو ثابت کرنے کے درپے ہیں۔کیا ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے ۔ جس ٹائی ٹینک کو وہ ڈبونا چاہ رہا تھاوہ تو انشاء اللہ ہزاروں لاکھوں سال زندہ رہے گا مگر اسی کی اپنی کشتی اس طوفان سے نکل نہ پائے گی۔
Column Name
Search
Select Year
2026
2025
2024
2023
2022
2021
2020
2019
2018
2017
2016
2015
2014
2013
2012
2011
Select Month
January
February
March
April
May
June
July
August
September
October
November
December
Search
Next
Home
Back
Copyright 2025 All Right Reserved By IRSHADCOMTECH --
Build Your Website withus